اسلام آباد (آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک زرداری فوبیا میں مبتلا ہیں انھیں اپنے ارکان اسمبلی پر بھی اعتماد نہیں۔ اب وہ چا ہتے ہیں عدالت ان کے نمبر پورے کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے آصف علی زرداری پر الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک زرداری فوبیا میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری پر ووٹ خریدنے کا الزام بھی مسٹر ایکس اور مسٹر وائے پر دھاندلی کے الزام جیسا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو اپنی ہر ناکامی کے پیچھے آصف علی زرداری کا ہاتھ لگتا ہے۔ اپنے ارکان اسمبلی کے منحرف ہونے کا الزام بھی دوسروں پر لگاتے ہیں۔ا نہوں نے کہا عمران خان کو اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف آصف علی زرداری پر خرید و فروخت کا الزام لگا کر اپنے ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا چند دن پہلے یہ سپریم کورٹ پر تنقید کر رہے تھے اب اسی عدالت کو صدائیں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب وہ چا ہتے ہیں عدالت ان کے نمبر پورے کرے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگا کر دباؤ ڈالنے کے بعد اب التجا کر رہے کہ ارکان کی فروخت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنما اپنے اندورنی سیاسی معاملات میں عدالت اور الیکشن کمیشن کو مداخلت کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا الزام تراشی کے بجائے تحریک انصاف اپنے اندرونی سیاسی معاملات ٹھیک کرے۔
Load/Hide Comments



