اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہینیتی پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا پاکستان نے چوتھی اننگز میں ایک بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر اعتماد کھیل پیش کیا۔بارش اور کْچھ مشکلات کے باوجود ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی اور نواز نے باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔صدر نے کہاماشاء اللہ، پاکستان ایک بہترین اور ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔
Load/Hide Comments



