شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئےویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کے اجراء

اسلا م آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوے پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل تصدیق کے لئے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔