اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڑانگ منگ چار روزہ دورے پر پاکستان کا پہنچ گئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڑانگ منگ بیجنگ میں قائم شنگھائی تعاون تنطیم سیکرٹریٹ کے حکام پر مشتمل وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا اپنے قیام کے دوران سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سمندری امور کے وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں بھی خطاب کریں گے۔ ڑانگ منگ اپنے دورے میں کاروباری رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بات چیت کریں گے۔ ترجمان نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم ایک بڑی بین علاقائی کثیر جہتی تنظیم ہے۔ جس میں 8 ممبران چین اور روس شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا ایس سی او ممالک عالمی آبادی کا 41 فیصد اور عالمی جی ڈی پی کا 23 فیصد حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ گہرے و تاریخی تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے سماجی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا یہ دورہ مشترکہ علاقائی سلامتی اور اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنے نقطہ نظر اور ترجیحات کو اجاگر کرے گا۔
Load/Hide Comments



