اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر اْن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ثبوت کے ساتھ اپنے جنون کو عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے، ورنہ ہمارے وکلاء آپ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ افسوس کہ آپ نے کبھی آئین پڑھا ہی نہیں کیونکہ غداری کے ارتکاب سے آپ کو کچھ نہیں بچا سکتا۔
Load/Hide Comments



