ا سلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا جس کے باعثتحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہ ہوسکے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کیلئے استعفے منظور نہیں کررہی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکین اسمبلی کے استعفوں کی فائل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی میز پر موجود ہے اور راجہ پرویز اشرف نے ابھی تک دستخط نہیں کیے جسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو ان کے استعفوں کی منظوری سے بھی روک دیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کیلئے استعفے منظور نہیں کررہی،قومی اسمبلی کے ٓایندہ اجلاس کے موقع پر اس حوالے سے فیصلہ کرلیں گے، اس حوالے سے شعبہ قانون سازی قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرکے دے دیا ہے اب فیصلہ سپیکر کو کرنا ہے،پی ٹی آئی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلیے نہیں آئے اس لیے وہ ابھی تک رکن اسمبلی ہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ نے عمران خان سمیت آٹھ اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے حوالے سے تاحال جارحانہ رویہ اپنایا ہو ا ہے۔
Load/Hide Comments



