اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تیل اور گیس کے شعبے میں پولینڈ کی تکنیکی مہارت سے مستفید ہوگا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان میں پولینڈ کے سفیر نے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کی۔پولش وفد نے وزیر مملکت کو بتایا کہپولش آئل اینڈ گیس کمپنی پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مصدق ملک کا اس موقع پر کہناتھا کہ پاکستان تیل اور گیس کے شعبے میں پولینڈ کی تکنیکی مہارت سے مستفید ہوگا۔ پاکستان کے تیل اینڈ گیس شعبے کے لیے پولینڈ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ پولش سفیر نے کہا پولینڈ کی جانب سے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



