اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان نے حکومت، ای سی پی اور اسٹیبلشمنٹ پر دھاندلی کے الزامات لگائے،انتخابات جیتنے کے بعد ان میں معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہئے تھی، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہو ں نے کہا “مسٹر ایکس” اور “مسٹر وائی” کے نام لینے کی ہمت تو نہیں کر سکے لیکن انتخابات جیتنے کے بعد ان سے معافی ہی مانگ لیتے،?تحریک انصاف ضمنی انتخابات جیتنے کی خوشیاں منا رہی ہے یا عمران خان کے الزامات چھوٹے ثابت ہونے پر؟یہ ہمیشہ اپنا بیانیہ بنانے کے لئے آئین، ملک کے مفادات اور آئینی اداروں کی ساکھ کی دھجیاں اڑاتے ہیں،آئین کی خلاف ورزی کرنے بعد بھی یہ خود کو صحیح اور مخالفین کو غلط سمجھتے ہیں-
Load/Hide Comments



