اسلام آباد(آن لائن)شیخ رشید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنا خلاف آئین ہے،اورسیز پاکستانی 33 ارب ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھیجتے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے،سابقہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات کیے،موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمٰی الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دئے۔درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



