وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کرلیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس لاہور میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔اجلاس میں حکومت سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ پنجاب ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد قومی حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی کیا ہوگی۔