وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج منگل کو کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف آج منگل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے اورسیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم وزیراعظم شہباز شریف دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم قلعہ سیف اللہ اورچمن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں گے،اس موقع پر حکام سیلاب کی صورت حال پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کریں گے جبکہ سیلاب سے بے گھر متاثرہ خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کریں گے –