ضمنی انتخابات کی شکست قبول کرتے ہیں، نوازشریف کو اب سچ بول کر وطن واپس آنا ہوگا

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کا نظریہ جیت گیا،ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی لیکن اب ریاست کی غلطیوں کا ملبہ نہیں اٹھائیں گے، ضمنی انتخابات کی شکست قبول کرتے ہیں، نوازشریف کو اب سچ بول کر وطن واپس آنا ہوگا، کسی کی غلطیوں کا وزن اٹھاکر اگلے الیکشن میں نہیں جانا چاہتے۔ انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ ن تسلیم کرتی ہے لیکن حقائق عوام کے سامنے لائیں گے، ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم و جماعتی فیصلے جماعت میں کریں گے،ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، مینڈیٹ حاصل نہیں ہے جو ریاست کی غلطیوں کا ملبہ جو اٹھائے اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، ان کاکہناتھاکہ نوازشریف نے قوم میں جو تحریک پیدا کی ملک کو تباہ کرنے والے کون سے فیصلے ہیں، تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن جیتے تو کیا اس وقت عوام کو کوئی ریلیف دیا،کل کے انتخابات میں نمایاں تھا کہ نتائج مختلف آئیں گے تو حکومت ڈسٹرب ہو سکتی ہے اس لئے الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے،لوگ کہتے تھے کہ فرح بی بی کرپٹ اور پیرنی کرپٹ ہے تو تین ماہ میں کس نے ہاتھ ڈالنا ہے،عمران خان کہہ رہے بند کمروں میں ججز اور جرنیل فیصلے کرتے ہیں تو کیا یہ فیصلے نوازشریف اور مریم نوازشریف کے خلاف نہیں آئے،عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا جن غلطیوں سے ملک تباہ ہوا انہیں بیل آؤٹ کر دیں،بیس سال بے پناہ جیلیں اذیتیں کاٹیں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا سی پیک دیا تو تاحیات نااہل کر دیا،انہوں نے کہا کہ ،ہم نے اپنی قربانی دی تاکہ نظام بہتر ہوجائے،نوازشریف بات کرتا تو اس پر میڈیا بلیک آؤٹ کیاگیا، جس نے اداروں کے لوگوں کے نام لے لے کر باتیں کیں ان کو قبل از وقت ضمانت دی گئی۔