اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں سیاسی بحران ختم کرنے کا واحد راستہ فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کو جتوانے کی کوشش کی،سکندر سلطان راجہ میں اہلیت ہی نہیں ہے، 40 لاکھ مردہ افراد کوبھی ووٹرزلسٹ میں ڈالا گیا، اس چیف الیکشن کمشنر پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، پنجاب کے ووٹرز،یوتھ،خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ملک کے لیے بہت ہی خوش آئند وقت ہے، قوم میں شعوراورنظریہ سمجھ آگیا ہے، جس دن ہم اپنا نظریہ سمجھ گئے قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی، جس قوم کا کونظریہ نہ ہووہ کبھی قوم نہیں بن سکتی، بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ قائداعظم نے ہندوؤں کی غلامی سے انکارکیا تھا، ہم کسی اورکی غلامی قبول نہیں کریں گے، قوم میں شعوراوربیداری دیکھی ہے، خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں، جب ہم قوم بن جائیں گے توقرض جیسے تمام مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے میں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنی مہم کے درمیان اپنی قوم کو صرف ایک ہی چیز بتائی کہ پاکستان کا مطلب اور تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، یہ پاکستان کا نظریہ ہے۔
Load/Hide Comments



