سناہے ن لیگ کو پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی، ریحام خان کا طنز

اسلام اآباد (آن لائن) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ضمنی الیکشن کی شکست پر کہا کہ سنا ہے مسلم لیگ ن کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی،پیر کے روزٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کو نظر لگ جانے کی بات کی،ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مزاحیہ ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سنا ہے مسلم لیگ ن کو چوہدری پرویز الہٰی کی بددعا لگ گئی ہے۔