اسلام آباد (آ ن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کو درپیش آپریشنل مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سے پیر کے روز پاکستان فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے ملاقات کی۔شاہد خاقان عباسی، بلال کیانی، رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حجام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ کو معاشی ترقی میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انڈسٹری کو درپیش سیلز ٹیکس ری فنڈ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کوقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کو درپیش مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کے لئے مطلوبہ اقدامات کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments



