تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس،سابق خاتون اول نے اپنے ہاتھوں سے زردہ تیار کر کے شرکاء کی تواضع کی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں سابق خاتون اول بشری بی بی نے اپنے ہاتھوں سے زردہ تیار کر کے پارٹی رہنماؤں کو پیش کروایا،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تعریف کی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے ہاتھوں سے زردہ تیار کیا اورپارٹی رہنماؤں کیلئے بھجوایا گیا ۔ سینئر پارٹی رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر میٹھا کھانے کو جی کر رہا تھا جسکی خواہش پوری ہو گئی۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔