الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کیساتھ کرے،فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کیساتھ کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہ وزیراعظم کوکہناچاہتے ہیں کہ یہ فارن نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے۔ضمنی الیکشن میں شکست ہو گئی تو الیکشن کمیشن کو کیسے فیصلے کا حکم دے رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی ساتھ کرے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ا سکروٹنی مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں نیالیکشن کمیشن سے بینک اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔پیپلز پارٹی 36 کروڑاور ن لیگ نے 66کروڑروپے کا حساب نہیں دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ فوری انکی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرواکر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فیصلہ دیا جائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو لاڈلہ نہ بنایا جائے۔