اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے،کمیشن اپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق سرانجام دے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو کمیشن یکسر مسترد کرتا ہے ترجمان کے مطابق ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔
Load/Hide Comments



