لاہور (آن لائن) صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہیکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کی صورتحال پر امن اور تسلی بخش رہی، پولنگ کے اختتام کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا ہے،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے کنٹرول روم میں ووٹر لسٹوں کے حوالے سے 14شکایات موصول ہوئیں جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنز پر تصادم کی 5 شکایات موصول ہوئیں۔ پولنگ اسٹاف کو انتخابی نتائج کیساتھ ریٹرننگ آفیسر تک پہنچانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن کے عملے اور نتائج کو ریٹرننگ آفیسر تک پہنچانے کیلئے علیحدہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولنگ عملے، گاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاران کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



