لاہور (آن لائن) معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن (ن) لیگ جیتتی ہے یا پی ٹی آئی اس سے عام لوگوں کی زندگی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔اپنی ٹوئٹ میں جواد احمد نے کہا کہ یہ کروڑوں کا الیکشن صرف امیر آپس میں لڑرہے ہیں، مہنگائی اورغربت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حکومت عام لوگوں کی نہ ہو۔جواد احمد نے مزید کہا کہ اس سے عام لوگوں کی زندگی پرکوئی فرق نہیں پڑے گاکہ ضمنی الیکشن (ن)لیگ یا پی ٹی آئی جیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کابھوکاجعلی انقلابی عمران خان اگر جیتے گا تو خوشی منائے گا اور ہارے ا تو دھاندلی کا شور مچائے گا۔
Load/Hide Comments



