”فیر کل شرقپوری نوں وی پیمنٹ کر دتی اے“ شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کوپیسے دینے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی

سلام آباد (آن لائن)”فیر کل شرقپوری نوں وی پیمنٹ کر دتی اے“۔۔۔۔ یہ آواز سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی سامنے آئی ہے جو چوہدری برادران کے قریبی شخص گل زمان میاں جلیل شرقپوری سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں اور اس کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان ا سے کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلے فون ہے خدا کے بندے، ایسی باتیں مت کریں،صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہو گا انشاء اللہ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر )آپ کو خبریں دیتے ہیں۔وسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے مستعفی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آواز میری ہے، میں نے بات کی ہے، مگر میں مذاق میں بات کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شرقپوری صاحب نے جو کہا، درست کہا ہے، شرقپوری نیک آدمی ہیں۔ گل زمان عام آدمی ہے، اس کے ساتھ سلام دعا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت میرے فون ریکارڈ کررہی ہے۔ دریں اثنا مستعفی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مبینہ آڈیو ٹیپ سنی،شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے،عمران سے مخلص نہیں۔ اس میں شیخ رشید پری پلان مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔