لاہور کے چار حلقوں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کیمپوں میں گہما گہمی عروج پر رہی

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیاسی حریفوں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کیمپوں میں گہما گہمی عروج پر رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کیمپوں میں کارکنان انتہائی پرجوش دکھائی دئیے اور اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کی مخالفت میں بھی نعرے بازی کی تاہم پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں سختی سے منع کر دیا۔