لودھراں (آن لائن)پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران 100 سالہ بزرگ اور 70 سالہ نابینا شخص کے ساتھ ساتھ نوبیاہتا جوڑا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228 لودھراں 5 میں 100 سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، 100 سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے، دادا اور پوتے نے ایک ہی سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بیٹے نے ایک دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔ دوسری جانب ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 میں 70 سالہ نابینا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا، 70 سالہ حاجی پلیہ خان نے پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا میں اپنا ووٹ ڈالا۔
Load/Hide Comments



