اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ 217 میں ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام لگا دیا،شاہ محمود قریشی وہاڑی روڈ پر قائم نجی فیکٹری میں کارکنان کے ساتھ پہنچ،ان کا دعویٰہے کہ فیکٹری کے اندر ن لیگ ووٹوں کی خرید و فروخت کر رہی ہے،فیکٹری ملازمین نے شاہ محمود کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلکے مطابق ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے 217پی پی میں فیکٹری کے اندر بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کے شاہ محمود قریشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی شکایت پر خو د فیکٹری کا دورہ کیا،نہ تو وہاں بیلٹ پیپرز تھے اور نہ ہی ٹھپے لگائے جا رہے تھے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو غلط الزامات پر نوٹس بھجوا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی بغیر اتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں؟
Load/Hide Comments



