لاہور (آن لائن)چیئر مین آل پارٹیز ٹاسک فورس برائے کشمیر، گرینڈ اوورسیز کلب کے چیئر مین وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کوپارلیمنٹ میں نمائندگی ملنے تک پارلیمنٹ اور جمہوریت نامکمل ہے، اربوں کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور سیاسی مفادا ت سے بالاتر ہو کر اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولت پیدا کریں۔ وہ دورہ بر طانیہ کے دوران سلاو میں سابق لیڈر آف دی سلاو بارو کونسل اور صدر گرینڈ اوورسیز کلب ساتھ ایسٹ لندن سہیل منور کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اوورسیز کیمونٹی میرے جسم و جان کا حصہ ہے ان سے میں ہوں اور وہ مجھ سے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو آبادی کے تناسب سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں 14سیٹیں ملنی چاہیے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کو آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی سیمت تمام صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی ملنے کے حق میں ہیں۔چیئر مین گرینڈ اوورسیز کلب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کا مثبت کردار پاکستان کو معاشی طور پر بہت فائدہ دے سکتا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے اربوں کا زرمبادلہ بھجنے کے ساتھ ساتھ اربوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ہمیں مل کر بلا تفریق سیاسی تقسیم کے کام کرنا ہو گامیں نے بطور گورنر بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور بھی اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کھڑا ہوں۔
Load/Hide Comments



