اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے روسٹر جاری کیا۔ڈیوٹی روسٹر 18 جولائی سے 22 جولائی تک کے لیے جاری کیا گیا ہے،آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے پانچ سنگل اور 2 ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنگل بینچ کے لیے دستیاب ہونگے،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سنگل بینچ کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق اس وقت رخصت پر ہیں،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا-
Load/Hide Comments



