کیا اپنی کوٹ لکھپت جیل سیل کی تصاویر بھیجوں؟ مریم نواز کا عمران کے ٹوئٹ پر جواب

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟ جہاں بیت الخلاء اورچارپائی کے درمیان کوئی دیوار نہیں تھی جب میں نماز پڑھتی تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ باتھ روم میں نماز ادا کررہی تھی۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ قرآن مجید رکھنے کیلئے میز مانگا تو بتایا گیا کہ آپ کو میز رکھنے کی اجازت نہیں 24گھنٹے مجھے قید تنہائی میں رکھا جاتا تھا تب تو تم بھی اقتدار کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے تھے-