لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کا اغوا اورقتل ناقابل معافی جرم ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر وسابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کا اغوا اورقتل ناقابل معافی جرم ہے،لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا شہید جیسے بہادر بیٹوں پر ملک اور قوم کو ناز ہے،آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید کے قاتلوں سے وطن دشمن جیسا سلوک کیا جائے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، آصف علی زرداری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے –