صحافی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا

لاہور(آن لائن) صحافی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے ا?ف لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض جمعہ کی صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے۔ پرواز سے اتار ے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر چلے گئے۔