اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کو معافی مانگنی چاہئے تھی،فیصلہ آنے کے بعد ان کو اپنے غیر آئینی اقدامات کا احساس ہونا چاہئے تھالیکن عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کے رہنما سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی صورت حال ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر اس ادارے سے سوال کرتے ہیں جو ان کی طرف نہیں جھکتا،عمران خان کسی بھی انتخابی نتیجے کو قبول کرنے کو تیار نہیں، نا ہی کسی آئینی ادارے کے دائرہ کار کو مانتے ہیں،عمران خان ہر اس فیصلے اور ادارے کی مخالفت کرتے ہیں جو ان کو وزیر اعظم بننے میں مدد نہیں کرتے، شیری رحمان نے کہا کہ یہ صرف ایسے فیصلے چاہتے ہیں جو ان کو اقتدار میں آنے میں مدد کریں،تحریک انصاف نے عدالت کو سائفر تک فراہم نہیں کیا اب عمران خان عدالت سے سوالات کر رہے کہ سائفر پر تفتیش کیوں نہیں کرائی عمران خان نے خط اتنے دن کیوں چھپایا تھا سوالات کے جواب عمران خان نے دینے ہیں سپریم کورٹ نے نہیں-
Load/Hide Comments



