اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے سوشل میڈیا کے ذریعے غیراخلاقی مواد کی تشہیر،شہریوں کی ہراسگی اورکردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا،ایف آئی اے نے شکایات پوٹل اور شکایت نمبر بھی جاری کر دیا۔جمعہ کے روز وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمدطاہررائے، قائم مقام چئیرمین نادرا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالدلطیف اور دیگرحکام نے شرکت کی،اجلاس میں سوشل میڈیا پرشہریوں کی ہراسگی،غیراخلاقی ویڈیوزاپلوڈ کرنے،بلیک میلنگ اورانکی کردارکشی سے متعلق معاملات کاجائزہ لیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیراخلاقی مواد کی تشہیر،شہریوں کی ہراسگی اورکردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر داخلہ نے سائیبرکرائم میں ملوث ایسے افراد کیخلاف سخت اور فوری ایکشن کیلئے ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دیں،اجلاس میں سائیبرکرائم بلخصوص ہراسگی اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے اوراسکی تشہیر سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،ہراسگی اور کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنے کے معاملے پر PECA 2016 میں ضروری ترامیم لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا،ورکنگ گروپ سوشل میڈیا پر ہراسگی، کردارکشی اور توہین آمیز مواد روکنے کیلئے قانون سازی اورانتظامی اقدامات کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لے گا،ورکنگ گروپ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اتفاق رائے سے اپنی مرتب شدہ سفارشات وزارت داخلہ کو پیش کرے گا،شہریوں کی شکایات کیلئے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کردئیے،وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں،سوشل میڈیا پرغیراخلاقی اور توہین آمیز مواد کی موجودگی اور اسکی تشہیر سے معاشرے میں انارکی اور بیگاڑکا اندیشہ ہے،ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کاروائی بلا تفریق عمل میں لائی جائیگی،معاشرے میں اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کیخلاف متعلقہ ادارے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں،شہریوں کی عزت نفس محفوظ بنانے، انکو ہراسگی اور بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے فعال کردار ادا کریں،شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر بھیجیں؛ شکایات پر بلا تاخیر عملدرآمد کرینگے۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ سائیبر Space میں ہراسگی، کردار کشی، غیراخلاقی مواد اور بلیک میلنگ سے متعلق شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر درج کرواسکتے ہیں،شہری اپنی شکایات ایف ائی اے پورٹل، شکایت نمبر 111345786 یا ایف آئی آئے کے کسی بھی دفتر میں درج کروا سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



