وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

سلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس، وفاقی حکومت این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر ادا کرے گی، اس حوالے سے قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں گے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مربوط کوششیں کی جائیں خوشامد کی کوئی گنجائش نہیں ہے این ڈی ایم اے بلوچستان اور کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنیے موجودگی بڑھائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں اور صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کاجائزہ لینے اور سیلاب متاثرہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان کا دوروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مون سون کی مزید بارش کے پیش نظر تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمے ہائی الرٹ رہیں گے بلوچستان اور کے پی کے کی حکومتوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ ہیں –