صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 26 جون کو شمالی وزیرستان میں حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے صوبیدار منیر حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 26 جون کو شمالی وزیرستان میں حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے صوبیدار منیر حسین کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے شہید صوبیدار منیر حسین کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہید کو ملک کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اْنکے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔