الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد،ملتان(آن لائن)دس ووٹوں پر 1 موٹر سائیکل دینے کی پیشکش پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 217 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور سیکریٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈی ایم او کی جانب سے انکوائری افسران کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-