وزیراعظم شہباز شریف کی عید کی تعطیلات میں صفائی ستھرائی اور امن و عامہ کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو شاباش

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی تعطیلات میں عوامی سہولت کے لیے صفائی ستھرائی اور امن و عامہ کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو شاباش دی ہے، منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، کمشنر لاہور کیپٹن عثمان، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی پیشہ وارانہ خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے-