لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو لاہور کے چاروں ضمنی حلقوں میں انتخابی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے اہم لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ضمنی انتخابات والے چاروں حلقوں میں کامیابی کے لیے ٹاسک سونپ دئیے ہیں جس کے بعد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ لیگی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ضمنی حلقوں میں موجود اہم برادریوں کے سرکردہ لوگوں سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لیگی خواتین اراکین اسمبلی کو ڈور ٹو ڈور مہم میں خواتین ووٹرز کو مہنگائی کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ حلقوں میں متحرک کارکنوں کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قیادت نے مزید کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کی تربیت کا روزانہ کی بنیاد پر انتظام کیا جائے۔لیگی ارکان اسمبلیوں کو لاہور کے چاروں حلقوں میں انتخابی مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



