مخدوم فیصل صالح حیات نے فیصل حیات جبو آنہ اور مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرد یا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) مریم اورنگزیب نے دعوی کیا ہے کہ مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد کو موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدواران پی پی 125 فیصل حیات جبو آنہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرد یا ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مخدوم فیصل صالح حیات نے الیکشن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا مخدوم فیصل صالح حیات کی آمد سے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مزید تقویت ملے گی۔