لاہور (آن لائن) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری سکیم کے تحت حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل 15 جولائی سے شروع ہوگا۔ ایئربلیو کی دو پروازیں مجموعی طور پر 414 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے ملتان اور لاہور پہنچیں گی۔ مکہ مکرمہ میں قائم مرکزی کنٹرول آفس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق حج کے بعد فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، ایئربلیو، سرین اور سعودی ایئرلائن کی 134 پروازیں حصہ لیں گی۔ مکہ سے مدینہ منورہ کیلئے حاجیوں کی روانگی کا عمل 17 جولائی کو شروع ہوگا جبکہ مدینہ منورہ سے پاکستان کیلئے پہلی حج پرواز 25 جولائی کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ حج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 17000 حجاج کرام کو مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔ 12 اگست تک سرکاری سکیم کے تمام حاجیوں کو وطن پہنچانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا-
Load/Hide Comments



