عید کے روز آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا ہے جس سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا

ڈو (آن لائن) عید کے روز آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا ہے جس سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق عید کی رات گڈو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی۔تازہ ترین رپورٹس کے مطابق آتشزدگیسے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل چکا ہے جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق گڈوپاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے اور پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے وقت عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، چیف انجینئر کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سینئر انجینئر گڈو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ہوا جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔