کراچی (آن لائن)عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد منگل کو کھلنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41300پوائنٹس سے بڑھ کر41800پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ65.23فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ قرض کے حوالے سے پاکستان کے معاملت طے پاجانے کے امکانات روشن ہونے پر سرمایہ کاروں میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہونے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں 518.76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 41344.01پوائنٹس سے بڑھ کر41862.77پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 263.02پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15727.63پوائنٹس سے بڑھ کر 15963.65پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28474.33پوائنٹس سے بڑھ کر28777.50پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب90کروڑ9لاکھ49ہزار702روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب41ارب54کروڑ93لاکھ19ہزار153روپے سے بڑھ کر70کھرب15ارب45کروڑ2لاکھ68ہزار854روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو6ارب روپے مالیت کے16کروڑ48لاکھ27ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے9کروڑ90لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 325کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے212کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،90میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ49لاکھ،سوئی نادرن گیس 1کروڑ35لاکھ،آئل اینڈ گیس دیولپمنٹ 99لاکھ،پاک ریفائنری65لاکھ اور سیف پاور لمیٹڈ56لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 141.84روپے کا اضافہ ہواجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2033.17روپے ہو گئی اسی طرح 19.70روپے کے اضافے سے ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر282.42روپے پر جا پہنچی جبکہ محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 40.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت800.00روپے ہو گئی جبکہ24.67روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت کم ہو کر1385.41روپے پر آ گئی-
Load/Hide Comments



