حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس20 جولائی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس20 جولائی کو طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف زیر التواء بلز منظور کئے جائیں گے،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے،ضابطہ فوجداری،بیت المال سمیت متعدد بلز زیر التواء ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے ایام پورے کرنے کیلئے اجلاس 25 جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قومی اسمبلی کے لازمی 130 ایام پورے کرنے کے لیے مزید بیس دن درکارہیں۔