اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ یا دیگر اداروں کی بیورو کریسی کے مشورے اپنی جگہ مگر میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کروں گا، قیمت کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیر وزراء و پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی یقینی بنانے کیلیے مختلف تجاویز پر مشورہ بھی کیا گیا۔شرکاء نے مریم نواز کے جلسوں میں عوامی رسپانس کو خوش آئیند قرار دیا۔ سینیئر رہنماؤں کا موقف تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فایدہ عوام کو دیا جائے۔وزارت خزانہ کی بیورو کریسی کی سفارش کو اہمیت دینے کی بجائے عوامی ریلیف کا سوچا جائے۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اس لیے عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں وزارت خزانہ یا دیگر اداروں کی بیورو کریسی مشورے اپنی جگہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوامی مفاد میں کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ سترہ جولائی کا ضمنی الیکشن وہ جیت جائیں گے انہوں نے اتحادی حکومت کے تمام وزراء پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح کیلیے کام کریں –
Load/Hide Comments



