لاہور (آن لائن)وفاقی و صوبائی سرکاری محکمے اور نجی دفاتر عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد آج (بدھ) کے روز دوبارہ کھلیں گے۔ حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی مناسبت سے 8سے12جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے روانہ ہونے والے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے لاہور سمیت بڑے شہروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ پردیسیوں کی واپسی کی وجہ سے بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشن پر بھی رش دیکھنے میں آیا۔
Load/Hide Comments



