لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نااہلوں کی حکومت آئی اہے کہ ایٹمی ملک کے وزیراعظم کومیونسپل لیول کے بنیادی کام کی نگرانی کر نی پڑ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہمارے دور میں 4عید الاضحٰی آئیں اور ہم نے ایسا سسٹم بنایا کہ میونسپلٹی لیول کے افسران صفائی کے بہترین انتظاات خود کرتے تھے اورشکایات نہ ہونے کے برابرآتی تھیں-
Load/Hide Comments



