ملک میں کورونا کی چھٹی لہر،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 255 افرادمتاثر،ایک مریض جاں بحق

اسلام آباد (آن لائن)ملک میں کورونا کی چھٹی لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 255 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی، کوروناسے متاثر 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 255 کیسز مثبت آئے تھے جب کہ وائرس سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 371 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔