راولپنڈی،لاہور(آن لائن)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر رہا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 3 بجے کی بجائے رات 11 بجے روانہ ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوئی، لاہور سے براستہ رائے ونڈ کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین شام 5 بجکر30 منٹ کی بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔کراچی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس 1:00 بجے کے بجائے رات 9:00 بجے روانہ ہوئی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 بجے کے بجائے رات 11:00 بجے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئی۔قراقرم ایکسپریس دوپہر 3:30 کے بجائے شام 6:00 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جبکہ تیزگام ایکسپرس شام 5:30 بجے کے بجائے رات 1:30 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔کراچی سے آنے والی تیزگام اور خیبر میل بدھ کی صبح راولپنڈی پہنچیں۔عید کے تینوں ایام میں ٹرینیں لیٹ ہونے پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروا دیں، ٹکٹیں ری فنڈ ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔
Load/Hide Comments



