صدر کراچی،وزیر اعظم لاہور،آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب میں عید منائی

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی کراچی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اہلخانہ کے ہمراہ عید منائی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب میں عید منائی۔تفصیل کے مطابق صدر مملکت عارف نے اپنے آبائی شہر کراچی میں عید الاضحی ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور اہلخانہ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔مسلم لیگ(ن) کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار،حسین اور حسین نواز کے ہمراہ لندن کی مقام مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی،ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنی بنی گالہ میں عید منائی اورجانور کی قربانی دی،سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی،وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور جبکہ گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نماز عید اپنے آبائی علاقے گوجر خان میں ادا کی جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بنوں میں نماز عید کی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں عید منائی۔وزیردفاع خواجہ آصف سیالکوٹ جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید الاضحی ادا کی،وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق لاہور،،خرم دستگیر گوجرانوالہ،قمر زمان کائرہ موسی خیل، مولانا اسعد محمود ڈیرہ اسماعیل خان،وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب لاہورمیں عیدمنائی جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کوئٹہ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی چارسدہ،ایم کیو ایم کے مقبول صدیقی کراچی،جماعت اسلامی امیر سراج الحق مرکز منصورہ میں نماز عید ادا کی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے آبائی علاقے میانوالی میں نماز عید ادا کی۔