کراچی (آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سیپہلے ہٹایا جائے گا۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے جس کے بعد نیاصدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں، ہوسکتا ہے عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا جبکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔
Load/Hide Comments



