راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments



