سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ملک بھر میں حالیہ بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ملک بھر میں حالیہ بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں، خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، انہوں۔ے کہا کہ صوبائی حکومتیں ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کریں،عوام سے۔ بھی اپیل ہے کہ مشکل وقت میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ تعاون جاری رکھیں، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے طوفانی بارش کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔